محکمہ اوقاف اور صوبہ اصفہان کے فلاحی امور کے ڈائریکٹر حضرت حجۃ الاسلام و المسلمین محمد حسین بلک نے عشرہ ہلالیہ اور محمد ہلال بن علی علیہ السلام کی ولادت کے موقع پر ان کے حرم مقدس کا دورہ کیا اور اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے آج مورخہ 19/1/1400 کو حرم مقدس کے مخیّرین کی جانب سے آمادہ کیے گئے چوتھے امدادی پیکج کی فراہمی کے لئے حرم مقدس کے امدادی مراکز کا دورہ بھی کیا. آٹھ کمروں پر مشتمل زیر تعمیر قرآنی مدرسہ، لائبریری اور میوزیم کا معائنہ بھی ان کے دورے میں شامل تھا.
حضرت محمد ہلال ابن علی علیه السلام که حرم میں مدفون 313 شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنا، حضرت ہلال ابن علی علیه السلام که مزار شریف پر بنے ہوئے گنبد میں کی جانے والی آئینہ نگاری اور ناصر الدین شاه کے توسط سے تیار اور مرمت کئے گئے دروازے کی رونمائی اور سی سی ٹی وی کیمروں کا افتتاح نیز ان کے شیڈول کا حصہ تھا.
پوری دنیا میں موجود زائرین کو ایران کی طرف ہجرت کرنے والے اولین علوی مہاجر (حضرت ہلال ابن علی علیه السلام) سے آشنا کرانے کے لئے چار زبانوں (فارسی، عربی، اردو، انگلش) پر مشتمل حرم مقدس کی ویب سائٹ کا افتتاح بھی کیا گیا.
یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ حضرت محمد ہلال بن علی علیہ السلام کی حرم کی طرف سے چار مرحلوں میں 2600 امدادی پیکٹ تقسیم کئے جا چکے ہیں جن میں ہر ایک کی مالیت تقریباً تین سے چار لاکھ تومان تھی.
حضرت محمد ہلال ابن علی (ع) کے حرم مقدس کا جامع پورٹل، محمد ہلال کے حرم مقدس کی ویب سائٹوں اور ان ویب سائٹس کے تحت موجود سسٹمز کا پورٹل ہے تاکہ سوشل میڈیا پر موجود صارفین اور زائرین، پورٹل کی جانب سے فراہم کردہ خدمات سے استفادہ کر سکیں۔ پورٹل میں وارد ہونے اور ان تمام خدمات کو دیکھنے کے لئے بٹن دبائیں۔
ایڈریس: محمد ہلال سینٹ (ع) ، ارن اور بیدگول ، صوبہ اصفہان
فون: 03154763163
فیکس : 0315476560
ای میل : helalaliaran@gmail.com
س سائٹ کے جملہ حقوق بحقّ حرمِ مقدّسِ حضرت محمد ہلال ابن علی ع محفوظ ہیں.
ڈیزائن اور توسیع نسیم کوڈ سافٹ ویئر گروپ