حضرت محمد ہلال ابن علی (ع) کے حرم مقدس میں تحویل سال 1400 کی تقریب کا انعقاد

حضرت محمد ہلال ابن علی (ع) کے حرم مقدس میں تحویل سال 1400 کی تقریب کا انعقاد

شعبان المعظم کے مہینے کے ساتھ ہی، مختلف طبقات کے لوگوں اور شہر کے محترم امام جمعہ صاحب اور شہر کے عہدیداروں کے ایک گروپ کی موجودگی میں نماز ظہر و عصر کے بعد تلاوت قرآن مجید کے ساتھ تحویل سال 1400 کی تقریب کا آغاز ہوا۔ مداح اہلبیت علیہم السّلام جناب حاج اسماعیل اخباری کی نوحہ خوانی اور دعائے توسل کی تلاوت اور ساتھ ہی تحویل سال کی دعا کی تلاوت اس پروگرام کا حصہ تھا۔ ہلال منیر توشیح گروپ کی پرفامنس اس تقریب کا ایک اور دلچسپ عنصر تھا۔ اس وقت فاطمی ترین حرم اہل بیت علیہم السّلام اور ایران میں ہجرت کرنے والے پہلے علوی مہاجر حضرت محمد ہلال ابن علی علیہ السّلام کے حرم میں زائرین اور خادمین حرم نے دعائے فرج اور مریضوں کی شفایابی کے لئے اللہ تعالیٰ سے مدد طلب کرنے کے ساتھ حاجات کی برآوری اور ایک اچھے سال کی تمنا کا اظہار کیا۔

شہر کے معزز امام جمعہ نے نئے سال کی مبارکباد بھی پیش کی اور مومنین کے لئے 1399 میں کیے گئے اعمال کا حساب کتاب کرنے اور سال 1400 کے لئے اچھا لائحہ عمل تیار کرنے میں کامیابی کی خواہش کی اور ملک کے وقار اور ترقی کے لئے مشقت و محنت کرنے افراد اور بالخصوص شہداء اور صحت و سلامتی کے محافظوں سے اظہار تشکر کیا اور ان کے لئے دعا کی۔

حضرت محمد ہلال ابن علی (ع) کے حرم مقدس کا جامع پورٹل، محمد ہلال کے حرم مقدس کی ویب سائٹوں اور ان ویب سائٹس کے تحت موجود سسٹمز کا پورٹل ہے تاکہ سوشل میڈیا پر موجود صارفین اور زائرین، پورٹل کی جانب سے فراہم کردہ خدمات سے استفادہ کر سکیں۔ پورٹل میں وارد ہونے اور ان تمام خدمات کو دیکھنے کے لئے بٹن دبائیں۔

ایڈریس: محمد ہلال سینٹ (ع) ، ارن اور بیدگول ، صوبہ اصفہان

فون: 03154763163

فیکس : 0315476560

ای میل : helalaliaran@gmail.com

راہنمائے زائرین اکثر پوچھے جانے والے درباره محمد هلال

س سائٹ کے جملہ حقوق بحقّ حرمِ مقدّسِ حضرت محمد ہلال ابن علی ع محفوظ ہیں.

ڈیزائن اور توسیع نسیم کوڈ سافٹ ویئر گروپ